Aaj TV - Pakistan

8 ماہ سے جاری ظلم کے باوجود اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں 8 ماہ سے جاری وحشیانہ ظلم و زیادتی کے باوجود اسرائیل کی خون بہانے پیاس ختم نہیں ہوئی اور غزہ کے بعد رفح میں بدترین حملے شروع ہو چکے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کو بدترین زیادتی اور ظلم سے باز نہیں رکھ سکی۔

غزہ اور رفح میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور رفح میں اسرائیلی فوج جو وحشیانہ ظلم کررہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اب تک تقریباً 36 ہزار فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے، بچیاں شامل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماؤں کے لخت جگر کو چھین لیا گیا، نوجوانوں اور ماں باپ شہید کیا گیا، آج 8 ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون بہانے پیاس ختم نہیں ہوئی، غزہ کے بعد رفح میں بدترین حملے شروع ہو چکے ہیں اور بچوں سمیت بزرگوں، ماؤں اور بہنوں کو دن رات شہید کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں گھر مسمار کردیے گئے ہیں اور ستم ظریقی یہ ہے کہ عالمی عدالت ان کے فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا جا رہا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کو اب تک اس بدترین زیادتی اور ظلم سے باز نہیں رکھ سکی اور آج وہاں جو خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اس دلخراش منظر کو دیکھتی آنکھ نے آج تک نہیں دیکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عالمی اسلام کا بہت مشکور ہوں جو اسرائیل کے اس ظلم و ستم کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم میں بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں، اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل میں آواز اٹھا رہے ہیں، خلیجی ممالک میں سعودی عرب کے ولی عہد اس سلسلے میں آگے آگے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور دوسرے ممالک بھی اس سلسلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اسپین، ناروے اور آئرلینڈ سمیت ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس بدترین بربریت اور ظلم و زیادتی کے بعد فلسطین کی آزاد حکومت کے قیام کی بھرپور تائید کی ہے جو اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کے قراردادوں کے عین مطابق ہے، میں نے ناروے اور آئرلینڈ کے وزیر اعظم کو خود فون کر کے مبارکباد دی اور اپنی حکومت اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا کہ بالآخر انہوں نے نہتے فلسطینی عوام کی حمایت میں وہ اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اب دوسرے ممالک کو بھی حوصلہ ملے گا اور وہ بھی ان تین یورپی ممالک کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملا کر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھرپور آواز بھی اٹھائیں گے اور کاوشیں بھی کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ہم دست بدعا ہیں کہ غزہ اور رفح میں جو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس کا جلد سے جلد خاتمہ ہو اور کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے والے فلسطینی عوام کے لیے ہم اللہ تعالیٰ کے حضور بڑی عاجزی سے دعا کررہے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد ان کے گھروں میں آباد کرے اور فلسطینی ریاست کا قیام جلد سے جلد معرض وجود میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھاتا ہوں اور پاکستانی عوام کے دلوں کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان دونوں مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے عالمی طاقتیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔