Aaj TV - Sports

پاکستان ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق اہم پیشگوئی کردی گئی
پاکستانی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔

ہر کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی دنیا بھر کے سابق کرکٹرز سیمی فائنل اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئیاں کرتے ہیں اور ٹیم، حقائق اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرتے ہیں۔

اب سنیل گواسکر نے بھی 4 ٹیمیں منتخب کی ہیں جو کہ ان کے خیال میں سیمی فائنلسٹ ہوں گی۔

سنیل گواسکر نے ٹی 20 ورلڈکپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کا نام نہیں لیا، سابق کپتان کے مطابق سیمی فائنل میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

قبل ازیں برائن لارا، پال کولنگ ووڈ، میتھیو ہیڈن اور ایرون فنچ نے بھی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں نہ ہونے کے برابر کہا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون بروز اتوار سے ہوگا جہاں گروپ اسٹیج میں دو مقابلے ہوں گے، پہلا امریکا اور کینڈا کے درمیان جب کہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گینی کے درمیان ہوگا۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کے حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں جس کے بعد نیو یارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران نیویارک میں بھارت نے 4 اور جب کہ پاکستان نے 2 میچز کھیلنے ہیں جب کہ نیویارک نے 3 سے 12جون تک 8 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک میں ہوگا۔