Aaj TV - Pakistan

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی
عید الاضحٰی کی مناسبت سے محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے اور جانوروں کی باقیات کو مین ہول یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں عید الاضحی کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں عید الاضحیٰ پر عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ عید کی چھٹیوں میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں، دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد ہوگی۔

سیکرٹری داخلہ نے صوبہ بھر کی عید گاہوں، مساجد اور مدارس میں اضافی سکیورٹی انتظامات کرنے کے علاوہ مری اور گلیات میں سیاحوں کی آمد اور ٹریفک کنٹرول کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔