Aaj TV - Pakistan

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا
سندھ کے سابق گورنرمحمد زبیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے سے کرنے کا عندیہ دیا۔

محمد زبیر نے کہا کہ کافی عرصے سے میں  نے یہ فیصلہ کرلیا تھا، جب سے پاور پالیٹکس شروع کی ہے تو ساتھ چلنا مشکل ہوگیا تھا۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے پہلے ن لیگ قیادت کو واضح کر چکا تھا، مجھے تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ن لیگ سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا، آئندہ چند دنوں میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا تھا اس لئے خود کو پارٹی سے الگ کرلیا، میں نے عوام کے لیے سیاست کرنی تھی، ووٹ کو عزت دو ہمارا نعرہ تھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کر ہر قیمت میں حکومت میں آنا ہے تو پھر کیا بات چیت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب پارٹی کے ساتھ تھا تو سویلین بالادستی کی بات ہوتی تھی، اب ہر قیمت پر پاور میں ہی رہنا تو ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے، متنازع الیکشن کی بنیاد پر حکومت کی جائے تو یہ صحیح طریقہ نہیں۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پارٹی میں مختلف مؤقف شدید تھے اس لئے مفاہمت اور بیچ کی راہ نہیں ہوسکتا، مفتاح اسماعیل اور دانیال عزیز سے بھی پوچھیں تو پارٹی میں داد رسی کا کوئی فورم نہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پہلے ہی شدید اختلاف کے بعد ن لیگ چھوڑ چکے ہیں۔

نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، محمد زبیر نے بڑی خبر دے دی

محمد زبیر کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا تھا کہ وہ جلد مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیں گے، اب انہوں نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد زبیر فروری 2017 کو سندھ کے 32 ویں گورنر بنے تھے، انہوں نے یہ منصب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفاقت کے بعد سنبھالا تھا تاہم انہوں نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

گورنر سندھ بننے سے پہلے محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن تھے اور اس سے قبل جولائی تا دسمبر 2013 ان کے پاس بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ تھا اور وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بھائی بھی ہیں۔

قبل ازیں سال 13-2012 میں وہ مسلم لیگ (ن) کی معاشی، ٹیکس اصلاحات اور میڈیا کمیٹیوں کا حصہ تھے۔

نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق حکومت کے لیے کام کرنے سے قبل محمد زبیر آئی بی ایم میں کام کرتے تھے جہاں انہوں نے 2007 تک اپنے 26 سالہ کیریئر میں متعدد عہدوں پر کام کیا۔