Aaj TV - Sports

ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا کو شکست دے کر آسٹرلیا سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں  آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نمیبیا کے 73 رنز کے آسان ہدف کو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 5.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نمیبیا کی اننگز

نمیبیا کے بیٹرز آسٹریلوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 21 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

نمیبیا کے کپتان جرہارڈ ایراسمس 36 رنز بناکر نمایاں رہے اور مائیکل لین ونگن 10 رنز اسکور کرسکے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف نمیبیا کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سےایڈم زمپا نے 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور اسٹوئنس نے 2،2 جبکہ کمنز اور الیز نے ایک ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا کی اننگز

نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 17 گیندوں پر 34 اور مچل مارش 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 20 اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی واحد وکٹ نمیبیا کے بولر ڈیوڈ ویزے نے حاصل کی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس طرح آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نمیبیا دونوں ایونٹ میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے تھے، اس سے قبل کینگروز اپنے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹ چکی ہے۔

نمیبیا کو گزشتہ 2 میچوں میں سے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔