Aaj TV - Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ بھی سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارش سے متاثرہ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد انگلش ٹیم بھی سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں نارتھ ساؤتھ میں مدمقابل ہوئیں جہاں نمیبیا نے  ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ کو پہلے 11 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا لیکن انگلش ٹیم کی اننگز میں پھر بارش کی وجہ سے میچ رکا اور پھر  فی اننگز 10 اوورز تک محدود کی گئی۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز اسکور کیے تاہم  ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نمیبیا کو 126 رنز کا ہدف ملا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پہلی کامیابی، عمان کو بڑے مارجن سے شکست

انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے ناقابل شکست 47 اور جونی بیئراسٹو نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ فل سالٹ 11، کپتان بٹلر صفر، معین علی 16 اور لیونگ اسٹن 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے روبین ٹرمپلمین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نمیبیا کی اننگز

انگلینڈ کے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں پر 84 رنز بنا سکی۔

نمیبیا کی جانب سے مائیکل وین نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نکولس ڈیوس 18 رنز بنا کر رٹائرڈ ہرڈ ہو گئے، ڈیوڈ ویزے نے 27 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کرس جارڈن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

47 رنز کی عمدہ اننگ کھیلنے پر ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یوں انگلینڈ نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کی امید برقرار رکھی۔

گروپ بی میں انگلینڈ نے 3 میچز کھیلے ہیں جس میں سے انگلش ٹیم کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا۔

گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، انگلش ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے کینگروز کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

گروپ بی میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی اونچی اڑان، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو روند دیا

انگلش ٹیم کے گروپ میچز ختم ہوگئے ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا سے آخری  میچ آج کھیلنا ہے۔

اگر یہ میچ آسٹریلیا جیت گیا تو انگلینڈ سپر 8 میں پہنچ جائے گا لیکن اگر اسکاٹ لینڈ نے کینگروز کے خلاف اپ سیٹ کردیا تو وہ اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گا اور انگلش ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔