Aaj TV - Sports

پاکستان نے آسان ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا، آخری وقت میں بولرز نے چھکے لگا کرعزت بچائی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024  میں پاکستان نے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنائے۔ پاکستان نے آسان ہدف بھی 19ویں اوور میں حاصل کیا، آخری وقت میں بولرز نے چھکے لگا کرعزت بچائی۔

پاکستان ٹیم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے۔ گروپ اے میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کی اننگز

شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر آئرلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد حریف ٹیم  کی وکٹیں گرتی چلی گئیں تاہم ساتویں وکٹ پرگیرتھ ڈیلانے اور ایڈائر نے 44 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی۔

پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کی ٹیم اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں ناکام رہی اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے  گیرتھ ڈیلانے 31، اور جوس لٹل22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اسپنر عماوسیم نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

پاکستان کی اننگز

107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی  ٹیم نے ایک بار پھر محتاط آغاز کیا۔  23 رنز پر پہلی وکٹ اس وقت گری جب صائم ایوب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد رضوان تھے، انھوں نے بھی 17 رنز اسکور کیے، جب کہ فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب شاداب خان صفر پر  پویلین لوٹ گئے، جبکہ  عماد وسیم بھی محض 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

95 کے مجموعے پر قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ اس وقت گری جب عباس آفریدی  17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، میچ کے آخری لمحات میں انھوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا بھی لگایا۔  جب کہ شاہین آفریدی نے 2 چھکوں کی مدد سے 5 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ محض رسمی کارروائی تھی کیونکہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بھارت تین میچ جیتنے اور  ایک چھوڑنے کے بعد  سات پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

گروپ اے سے 2007 کی چیمپئنز میں شامل ہونے والی دوسری ٹیم امریکہ ہے جس نے 6 جون کو پاکستان کو سپر اوور کے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر دنیا کو چونکا دیا تھا۔

اس کے بعد بابر اعظم کی ٹیم 9 جون کو نیویارک میں بھارت کے خلاف کم اسکور کرکے چھ رنز سے شکست کھا گئی، جس نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

پاکستان میں کرکٹ شائقین نے ٹیم کی خراب بیٹنگ کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا جو 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔

پاکستان، جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف کینیڈا کو شکست دی ہے، جمعے کو یو ایس اے اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے نہ ہونے کے باعث کوالیفائی کرنے کا موقع گنوا بیٹھا۔

ہفتہ کو میچ سے پہلے کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ سے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد گرین شرٹس اپنے سب سے کم پوائنٹ پر ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کونسی بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، 35 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ میرا ڈومین نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ تبدیلیاں ہونی چاہئیں اور ایک زبردست تبدیلی ہونی چاہیے تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں‘۔

اس ٹورنامنٹ کے لیے مختصر ریٹائرمنٹ کے بعد واپس آنے والے وسیم نے کہا کہ تبدیلی دور رس ہونے کی ضرورت ہے۔