Aaj TV - Pakistan

پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، پاک فوج کے سربراہ نے کشمیریوں پر بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے ساتھ عیدالاضحی منانے کے لیے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے اگلے مورچوں پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بطور فوجی جوان ہم ڈیوٹی کے دوران اپنے گھروں اور پیاروں سے دور اس طرح کے تہوار منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں تاکہ اپنے ملک اور ہم وطنوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی بارے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے اصولی موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اوچھے ہتھکنڈے بالخصوص فالس فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی وطیرہ بن چکا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزہد کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔