Aaj TV - Pakistan

ہرنائی کے علاقے شعبان سے اغوا 10 افراد میں سے 3 بازیاب
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شعبان سے اغواء ہونے والے 10 افراد میں سے 3 کو بازیاب کروالیا گیا جبکہ بازیاب ہونےوالے افراد میں کسٹم اہلکار بھی شامل ہے۔

لیویز حکام کے مطابق مغویوں کو زرغون کےعلاقے سے بازیاب کروایا گیا، تینوں مغویوں کو بازیابی کے بعد کوئٹہ پہنچادیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر سے 10 افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلح عسکریت پسندوں نے ہرنائی ضلع کے زرغون غر کے علاقے میں شعبان پکنک پوائنٹ پر شناختی کارڈز دیکھنے کے بعد مجموعی طور پر 14 پکنک منانے والوں کو اغوا کر لیا تھا۔

لیویز فورس کے اہلکاروں کے مطابق مسلح افراد نے اغوا سے قبل قریب موجود پہاڑیوں پر پوزیشن سنبھال رکھی تھیں، تاہم، انہوں نے پہاڑی علاقے میں 4 افراد کو چھوڑ دیا اور بعد میں ان کی گاڑی چھوڑ دی تھی۔

اغوا کیے گئے افراد میں محمد حمزہ اور محمد حارث شامل تھے، دونوں کا تعلق ملتان سے تھا، دیگر افراد میں 4 بھائی شامل ہیں جن کے نام حسن رضا، ریحان رضا، فرحان رضا اور محمد رضا ہیں جو کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔

ان کے علاوہ ایک مغوی جہانزیب کا تعلق پنجاب کے ضلع صادق آباد سے، ایک مغوی کسٹم اہلکار عبدالبصیر درانی ہیں جو کوئٹہ کے رہائشی ہیں، حکام کے مطابق دیگر 2 مغویوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام 10 افراد کو بازیاب کرانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

تمام افراد کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔