Aaj TV - Pakistan

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، ضمنی بجٹ کی منظوری مؤخر
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل مؤخر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہاؤس کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اگلی مرتبہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اراکین اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور ہاؤس مچھلی بازار لگنے گا۔ اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کی منظوری کے موقع پر بھی ہنگامہ آرائی کی۔

یہ کہتے ہیں میں ٹک ٹاک بناتی ہوں، اس کے لیے بھی محنت کرنی پڑتی ہے، مریم نواز

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد روایت ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنا روڈ میپ دیتے ہیں، 100 دن میں اس حکومت نے جو پروجیکٹ کیے انہیں دو گھنٹوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مہنگائی کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتا رہی تھیں اور ایوان میں دوسری طرف غںڈہ گردی کی جا رہی تھی، فیصلہ ہے کہ اب پنجاب اسمبلی میں ہم کسی کی تقریر نہیں سنیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا شروع کیا تو مریم نواز نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھ جائیں، گلا تھک جائے گا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ ادھر دیکھیں، انہوں نے پانچ سال یہی کرنا ہے، مجھے ان پر ترس آتا ہے، یہ کہتے ہیں میں ٹک ٹاک بناتی ہوں، ٹک ٹاک بنانے کیلئے بھی محنت کرنی پڑتی ہے۔