Aaj TV - Pakistan

آٹا کے نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مریم نواز
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ آٹا کے نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اورمحکمے سو رہے ہیں، گورننس کیسے بہترہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازنے آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے۔ محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان کوالٹی کنٹرول اسٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخ کے تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ فوڈ کی ری اسٹرکچرنگ کی ہدایت کردی اور کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے محکمہ فوڈ کے افسران اور ملازمین کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے کا حکم بھی دیا۔ مریم نواز نے کہا آٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی-

انہوں نے کہا کہ مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں، محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی، کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔