Aaj TV - Sports

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے بھارت پھر ناز نخرے دکھانے لگا، ٹیم کے پاکستان آنے کا معاملہ رواں ماہ آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں زیرغور آئے گا۔

بھارتی میڈیا ایک بار پھر دعویٰ کررہا ہے کہ ان کی ٹیم آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں جائے گی، پی سی بی حکام اس بار زیادہ پرامید ہیں اور کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

پی سی بی کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی آئی سی سی کی صدارت کے لیے کوششیں جاری ہیں، پاکستان سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے دونوں بورڈز کے درمیان ڈیل ہونے کا امکان ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہمیں میزبانی ملی ہے اور بھارتی ٹیم لاہور آئے گی۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا پاکستان کا سفر حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کی تفصیلات پر بات نہیں ہوئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم اسی صورت میں پاکستان جائے گی جب بھارتی حکومت اسے 17 سال بعد پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دے گی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پر امید ہیں کہ فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور اس میں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

بارباڈوس میں ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کے بعد لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا مگر اچھی خبر ہی ہو گی، پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور،کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے جبکہ بھارت سے کرکٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا سے بھی اچھا آپشنز ہے۔

2008 میں بھارتی ٹیم آخری بار ایشیا کپ میں شرکت کے لیے کراچی آئی تھی، پاکستانی ٹیم نے اکتوبر میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے بنگلورو، چنئی اور کولکتہ میں میچز کھیلے تھے تاہم بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ ان کی ٹیم 19 فروری سے 9 مارچ تک شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی باوجود اس کے کہ پی سی بی نے جمعے کو ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کی تفصیلات پر ابھی بات نہیں ہوئی لیکن اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر کرے گی۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز

بالآخر فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ماہ سری لنکا میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اس مسئلے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں محسن نقوی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر شرکت کریں گے۔

بھارتی بورڈ کے اس وقت کرتا دھرتا بی جے پی کے سرکردہ رہنما امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ ہیں تاہم اس معاملے پرمودی سرکار حتمی فیصلہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو فائنل کرلیا

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اس لیے ہمارے پاس ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے تاہم آئی سی سی کی آئندہ میٹنگ کے دوران مزید تفصیلات سامنے آسکتی ہیں۔