Aaj TV - Business & Economy

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بروکر بلڈنگ میں آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی، جس کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈز کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں، جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا۔

آگ پر قابو پائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز کی تعطیل کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلا روز ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ساڑھے 9 بجے شروع ہوتا ہے۔