Aaj TV - Pakistan

بجٹ معاشی دہشتگردی ہے، بجلی کا یونٹ 100 روپے سے اوپر جائے گا، عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے، بجلی کا یونٹ 100 روپے سے اوپر جائے گا، اس سے زیادہ نادان حکومت کبھی نہیں دیکھی، فارم 47 کی حکومت نے بلیڈ سے اپنی شہ رگ کاٹ لی۔

لاہور میں انسداد دہشت گری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا، سادہ کپڑوں میں لوگ میرے گھر میں گھسے لیکن اب وہ مقدمہ ختم ہوچکا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جج صاحب بار بار کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف شواہد پیش کریں لیکن وہ لوگ عدالت میں شواہد پیش نہیں کررہے، تفتیشی افسر صرف ہم سے ہمارا فون مانگتا ہے، اس کے ذریعے انہوں نے کیا کرنا ہے، سی ڈی آر انُ کے پاس ہے، اس کو استعمال کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کہا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، بجلی کا یونٹ آئندہ کچھ دنوں میں 100 روپے سے اوپر جائے گا، ڈالر مصنوعی قیمت 275 روپے ہے، آئندہ دنوں میں 300 سے اوپر جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ’پنجاب اور وفاق میری گرفتاری کیلئے بے تاب ہے‘

انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد سیاسی اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، یہ سب کچھ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو جیل کے اندر رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، یہ تمام کیس ختم ہونے والے ہیں ،ان کے پاس صرف عدت کیس کا بہانہ ر ہ گیا ہے، یہ سارے لوگ پھر انہی عدالتوں میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے پی ایم اور نادان حکومت نے خود اپنے بلیڈ سے شہ رگ کاٹی ہے، انہوں نے خود پھانسی کے پھندے پر چڑھ کر پھندا گلے میں ڈالا ہے ،1984 میں ایک کتاب اینیمل فارم لکھی گئی تھی، وہی چیزیں اب ہو رہی ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ میں نے دنیا میں بہت سے نادان لوگ دیکھے ہیں، موجودہ حکومت جیسی نادان حکومت کبھی نہیں دیکھی۔

عمران خان کے آنے سے ملک میں استحکام آئے گا، بابر اعوان

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں فاشسٹ مقدمات کی آج تاریخ تھی، آج عمر ایوب کی جانب سے عدالت میں بحث مکمل ہوگئی، پولیس جان بوجھ کر شامل تفتیش نہیں کرتی۔

بابر اعوان نے کہا کہ سارے سیاسی اور جھوٹے مقدمات ہیں اور یہ مقدمات بنانے والے بہت بڑے جھوٹے ہیں، پوری کوشش ہو رہی ہے کہ لوگ مصنوعی طریقے سے مان جائیں کہ ہم نے استحکام پیدا کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملک معاشی طور پر بحال ہوگیا ہے، بجلی کو شدید مہنگا کردیا گیا ہے، عوام کے لیے بجلی 70 روپے فی یونٹ تک چلی گئی ہے، عمر ایوب کہتے ہیں بجلی کا ایک یونٹ 100 روپے تک جانے والا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفی مسترد کردیا، شیر افضل کے ٹوئٹ کا نوٹس

ان کا کہنا تھا کہ استحکام کا واحد راستہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں، بانی پی ٹی آئی کے آنے سے ہی ملک میں استحکام آئے گا، عمران کا رستہ روکو گے تو انقلاب اور عوام کی فلاح کا راستہ روکو گے، پی ٹی آئی کی طرف سے کہتا ہوں کہ عمران خان کا ٹرائل اوپن کیا جائے۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ان کے خلاف بولی ہے، عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کا ٹرائل اوپن کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی ایک ویڈیو آتی ہے تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، یہ عمران خان کی ایک جھلک سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات پر ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، وزیراعظم کہتے ہیں بجٹ میں نے نہیں بنایا، وزیراعظم اندر معتبر لوگوں سے کہتے ہیں مجھ سے کیوں ناراض ہوتے ہیں۔