Aaj TV - World

کپواڑا، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج پر تین دن میں دوسرا حملہ
مقبوضہ کشمیر میں متعین بھارتی قابض فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ اُس نے کنٹرول لائن کے کپواڑا سیکشن میں پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم کا ایک بڑا حملہ ناکام بنایا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا کہ پاکستان کی نام نہاد بارڈ ایکشن ٹیم کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا جبکہ ایک میجر سمیت متعدد فوجی زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی قابض فوج کا دعوٰی ہے کہ (مقبوضہ) جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوششیں تواتر سے کی جارہی ہیں۔ اِن کوشش کے دوران جھڑپوں میں متعدد بھارتی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ رواں ایک حملے میں ایک بھارتی میجر بھی مارا گیا تھا۔

کپواڑا سیکشن میں تین دن میں یہ دوسرا مقابلہ تھا۔ اس علاقے میں بھارتی فوج پر حملوں میں چند ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس پر بھارتی میڈیا کی طرف سے شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے معقول اقدامات نہ کیے جانے کے باعث فورسز کے دستوں اور کیمپس پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی قابض فوج نے حال ہی میں کپواڑا اور چند دوسرے علاقوں میں فورسز پر حملے روکنے کے لیے 450 کمانڈوز کا خصوصی دستہ تعینات کیا ہے۔ اس کے باوجود حملوں میں کمی نہیں آرہی اور بھارتی قابض فوج کے لیے میڈیا کے چُبھتے ہوئے سوالوں کا جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔