Aaj TV - Pakistan

مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکلز سے باہر جا کر لکھا گیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے 2 ججز کے تفصیلی فیصلے سے کسی کو حیرانی نہیں ہوئی، دو ججز کے فیصلے نے اکثریتی فیصلے پر سوالیہ نشان لگا دیا، مخصوص نشستوں کے فیصلے کے 15 دن بعد بھی تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، جنہوں نےعدالت سے حق ہی نہیں مانگا انہیں ریلیف دے دیا گیا، اس جماعت کو ریلیف دیا گیا جو درخواست گزار ہی نہیں تھی، کس طرح 81 ارکان کو ریلیف دے دیا گیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نہیں کہا کہ پارٹی تبدیل کی، مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکلز سے باہر جا کر لکھا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے، کل جب یہ فیصلہ آیا تو کسی کو اس پر حیرانی نہیں ہوئی کہ جو تفصیلی فیصلہ دیا گیا سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امین الدین خان کی جانب سے، معمول یہی ہے کہ ایک فیصلہ سنانے کے 15 دن کے اندر تفصیلی فیصلہ منظر عام پر آجاتا ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز کے تفصیلی فیصلے میں جنہوں نے اختلافی نوٹ لکھا تھا، انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ کیا بات ہے کہ ابھی تک بقیہ جج صاحبان کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیوں نہیں کیا گیا؟ آئین کے کچھ آرٹیکلز مخصوص نشستوں کے حوالے سے بات کرتے ہیں ان سے باہر جاکر یہ فیصلہ لکھا گیا ہے۔

ججز کا اختلافی نوٹ، مخصوص نشستوں کا فیصلہ انتہائی متنازع ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

انہوں نے بتایا کہ ججز نے اختلافی نوٹ میں اس بات پر سوال اٹھایا کہ 15 دن کے باوجود تفصیلی فیصلہ کیوں نہیں جاری ہوا؟ یہ بات بھی درج ہے کہ پی ٹی آئی اس میں شامل نہیں تھی، تو کس طرح سے ان کو ریلیف دے دیا گیا جنہوں نے عدالت میں کوئی درخواست جمع نہیں کروائی، جنہوں نے اپنا حق نہیں مانگا۔

پی ٹی آئی کو ریلیف دینا ہے تو آرٹیکل 51 ، 63 اور 106 معطل کرنا ہوگا، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ جاری

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وہ لوگ کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہوکر حلف اٹھا چکے ہیں ان کی رکنیت ختم کردی مگر اس رکنیت کو ختم کرنے سے پہلے کے مراحل قانونی طور پر اپنی جگہ موجود ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والوں کو سیٹوں سے فارغ کردیں مگر حلف لینے سے پہلے کے مراحل کو قانونی طور پر نہیں دیکھا گیا، یہ بڑے اچنبے کی بات ہے۔

وفاقی وزراء کے پی حکومت پر تنقید چھوڑ کر آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر قوم کو جواب دیں، بیرسٹر سیف

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ سپریم کورٹ کے 2 جج یہ کہہ رہے ہیں کہ آرٹیکل 175 اور 155 میں جو دائرہ کار تفویض کیا گیا ہے کہ اس سے باہر جاکر اکچریت میں فیصلہ دیا ہے اور نا صرف یہ انہوں نے آرٹیکل 51، 63، 106 کی بات کی ہے کہ یہ آئین کے آرٹیکل کو معطل کرنا پرے گا اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے اور حقیقت بھی یہی ہے یعنی وہ لوگ جو سنی اتحاد کے ممبر ہیں وہ کہہ ہی نہیں رہے کہ ہم نے پارٹی تبدیل کرنی ہے تو کیا وہ فلور کراسنگ ہوگی کہ وہ ایوان میں سنی اتحاد سے اٹھ کے پی ٹی آئی کی سفوں میں بیٹھیں گے تو کیا یہ 62-1 ایف اور 63 کی خلاف ورزی نہیں ہوگی؟

انہوں نے بتایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ فلور کراسنگ کریں؟ کیا مستقبل میں بھی اس بات کا جواز بنایا جائے گا کہ کوئی بھی ممبر فلور کراسنگ کرنا چاہے تو وہ اس فیصلے کا سہارا لے کر پارٹی تبدیل کر سکے گا؟ سب سے بڑی بات یہ کہ 2 ججز جنہ۰وں نے اختلافی نوٹ لکھا اس میں انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کا پارلیمنٹ میں وجود نہیں تھا حتی کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین تک نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑا، اس پر آئین واضح ہے، آئین کہتا ہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جو پارلیمان میں موجود ہیں ان کو متناسب نمائندگی کے فارمولے کے تحت مخصوص نشستیں دی جائیں گی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کیا سنی اتحاد کونسل کا وجود پارلیمان میں موجود تھا یا نہیں تھا؟ اس کا جواب ہے کہ سنی اتحاد کا وجود پارلیمان میں نہیں تھا کیونکہ ان کے چیئرمین نے بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، جب چیئرمین نے آزاد الیکشن لڑا تو یہ غلطی پی ٹی آئی کے سابقہ ممبرز کی تھی جنہوں وہ جماعت میں شمولیت اختیار کی جس کا سیاسی وجود نہیں تھا، وہ چاہتے تو ایم ڈبلو ایم میں شامل ہوجاتے جس کا وجود موجود تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک ایسی سیاسی جماعت کا انتخاب کیا جس میں شامل ہو کر ان کو آئین و قانون کے مطابق مخصوص نشستیں نہیں مل سکتی تھیں، سنی اتحاد کونسل کے اپنی آئین میں یہ لکھا کہ کوئی بھی اقلیت کا ممبر ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوسکتا لہذا ان کو اقلیت کی سیٹیں بھی نہیں مل سکتی تھیں، تو قانون کی روشنی میں 2 ججز نے جو اختلافی نوٹ لکھا ہے اور تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے اس نے اکثریت کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکلز کو معطل کرنا پڑے گا اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے۔

مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کردیا

انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ آئین کے دو آرٹیکلز میں جو دائرہ اختیار تفویض کیا گیا ہے، اس سے باہر جاکر فیصلہ کرنا پڑے گا، ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ ٹائم کو پیچھے کیا گیا ہے اور وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا نہیں تھا اور ان کو دیا گیا جنہوں نے مانگا ہی نہیں تھا، وہ موجود ہی نہیں ہیں جن کو ریلیف دیا گیا، آئین و قانون میں یہ چیزیں واضح درج ہیں، اتنے آرٹیکلز، الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے کے بعد پھر یہ ممکن ہے کہ یہ ریلیف دیا جاسکے ایک ایسی جماعت کو جس نے عدالت کے سامنے یہ استدعا نہیں کی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی یہ قدم چیلنج نہیں کیا کہ یہ سنی اتحاد میں گئے تھے، یا تو اس قدم کو چیلنج کیا جاتا کسی کی طرف سے کہ ہم سنی اتحاد میں گئے اور چیلنج کرتے کہ سنی اتحاد میں نہیں جاسکتے تھے تب تو پھر پی ٹی آئی کا ممبر ان کو تصور کیا جاتا اور جو نشستوں پر منتخب ہوئے تھے اور ان کی حق تلفی ہوئی ان کو بھی نہیں سنا گیا، نا ان کو بلایا گیا، ان ممبران کا پورا پراسس ہے، لسٹ گئی ہیں الیکشن کمیشن میں جس کی اسکروٹنی ہوئی پھر نوٹیفکیشن ہوا، ان کی رکنیت ختم کردی گئی مگر باقی مراحل کے بارے میں بات نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس پر نظر ثانی درخواست دائر کی، ہم سمجھتے تھے یہ اس پر سماعت کی جائے، ابھی تک اسے مقرر نہیں کیا گیا، دنیا میں کہیں بھی آئینی اداروں میں چھٹیاں نہیں ہوتیں تو ایک یہ چھٹیوں والا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے، تو جو قانونی نکات اٹھائیں ہیں 2 ججز نے اس پر بات ہونا ضروری ہے اور جو معطل کرنے والی بات ہوئی یہ لیگل فریم ورک پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ یہ دو معاملات ہیں، ایک یہ سنی اتحاد نے وہ سیٹیں مانگی جس کی وہ حقدار نہیں تھی اور پی ٹی آئی تو درخواستگزار ہی نہیں تھی تو کیا اتنا بڑا ریلیف ان کو دیا جانا چاہیے تھا؟ اس کا جواب ابھی آنا باقی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بڑی قانونی نکات ہیں جن کا جواب ملنا اور تفصیلی فیصلہ آنا بھی ضروری ہے، ورنہ یہ تاثر جو جارہا ہے کہ ایک طرفہ ریلیف دیا گیا اس سے پورے ملک میں آئین کو دھچکا لگے گا، اور قانون کی حکمرانی کے لیے یہ سیٹ بیک ہوگا، فلور کراسنگ لیگل ہوجائے گی، ماضی میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی گئی تو بتایا گیا کہ ووٹ ڈلے گا، وہ کاؤنٹ نہیں ہوگا، رکنیت بھی نہیں ہوگی اور اب کہا جارہا ہے کہ پارٹی بدل لیں، اور اس پارٹی میں جائیں جس کی کوئی پارلیمان میں حیثیت نہیں تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ان ججز نے اپنے اختلافی نوٹ میں بہت صحیح نکات اٹھائے ہیں اور اس کا جواب آنا انتہائی ضروری ہے۔