Aaj TV - Pakistan

شیخ رشید کی 13 اگست کی رات لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد
ڈی سی راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی 13 اگست کی رات لال حویلی میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جشن آزادی کی مناسبت سے 13 اگست کی رات لال حویلی میں جلسہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی، جسے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے مسترد کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی تھریٹ کے باعث عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے۔

شیخ رشید کا جلسہ منسوخی کے حوالے سے ویڈیو پیغام

دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا جلسہ منسوخی کے حوالے سے ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

عدالتی احکامات پر لال حویلی کو 40 روز بعد ڈی سیل کردیا گیا

اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں 13 اگست کو جلسے سے روک دیا گیا ہے، جلسے کی منسوخی کا مجھے افسوس ہے، میں جلسے کے منسوخ ہونے کا ڈی سی کے آرڈر کے بعد اعلان کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، غریب ورکر کی پریشانی نہیں دیکھنا چاہتا، پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہوں جس نے بچوں کی جیل کاٹی، ہری پور جیل میں تیسری اور چوتھی جماعت کے بچوں کو پڑھایا کرتا تھا، میں نے باچا خان، ولی خان، ظہور الہٰی، شورش کاشمیری، خواجہ صفدر، خواجہ رفیق اور بزنجو کے ساتھ اپنی سیاست کا آغاز کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ ماں کا جنازہ پڑھتے ساتھ ہی مجھے 7 سال قید ہوئی، میں دبا نہیں میں جھکا نہیں میں بکا نہیں، میں نے راولپنڈی کی بیٹیوں کے لیے 7 تعلیمی ادارے بنائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں سب سے تکلیف دہ لمحہ یہ تھا کہ مجھے 40 دن کے لیے اٹھا لیا گیا، مجھے معلوم نہیں کہ وہ جگہ کہاں تھی جہاں 40 دن مجھے رکھا گیا لیکن میں نے کسی کے خلاف تحریر نہیں دی، ویڈیو آڈیو بیان نہیں دیا، کسی کی بیگم کے خلاف بیان نہیں دیا اور پریس کانفرنس بھی میں نے اپنی مرضی سے کی۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کردی

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  بڑا سیاستدان تو جیل میں عشرت قضا ہوتا ہے،  بڑے سیاست دان نے جیل میں سے اولاد پیدا کی، میں خود جیل میں جو چاہتا ہوں وہ پکاتا ہوں اور کھاتا ہوں، راولپنڈی کو کوئی لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔