Aaj TV - Pakistan

اشتہاری ملزم کی درخواست انٹرٹین کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ ڈائری برانچ پر برہم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزم کی درخواست انٹرٹین کرنے پر اپنی ڈائری برانچ پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈائری برانچ کے نمائندے کو طلب کرلیا اور ان کی سرزنش کی۔

اشتہاری ملزم اعظم خان نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پہلی سماعت پر پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کے اشتہاری ہونے کا علم ہوا۔

دورانِ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہرنے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آفس کا جدھر دل چاہتا ہے 50،50 اعتراضات لگا دیتے ہیں، جن درخواستوں پر اعتراض لگانا ہوتا ہے آفس اُن پر تو اعتراض لگاتا ہی نہیں۔

نمائندہ ڈائری برانچ ہائیکورٹ نے بتایا کہ درخواست گزار نے ٹیکسلا میں بائیو میٹرک کرائی۔

عدالت نے سوال کیا کہ دوسرے شہر سے بائیو میٹرک کرانے پر درخواست انٹرٹین کرلی جاتی ہے؟ اگر کوئی لندن اور امریکا سے بائیو میٹرک کرائے گا تو درخواست انٹرٹین ہو جائے گی؟ اشتہاری کی درخواست انٹرٹین نہیں ہو سکتی، آپ نے کیسے کر لی؟ جس پر نمائندہ ڈائری برانچ ہائیکورٹ نے جواب دیا کہ میاں نواز شریف کا ای بائیو میٹرک کیا گیا تھا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ نواز شریف کا ای بائیو میٹرک ہوا تو آپ نے سب کا شروع کر دیا؟ جس پر نمائندہ ڈائری برانچ نے جواب دیا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار نے اس کے بعد سب کا بائیو میٹرک لینے کا کہہ دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا تحریری طور پر یہ آرڈر کیا تھا؟ جس پر نمائندہ ڈائری برانچ نے جواب دیا کہ نہیں، زبانی طور پر کہا گیا تھا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اشتہاری کی درخواست پر دوسری عدالت نے نوٹسز جاری کر دیے، آج پتہ چلا اشتہاری ہے، چلیں اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔