Aaj TV - Business & Economy

پاک سوزوکی نے بندرگارہ سے آٹو پارٹس کی کلیئرنس نہ ملنے پر احتجاجاً پلانٹ بند کر دیا
پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کے پارٹس کی بندرگاہ پر ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ تک کلیئر نہ کیے جانے پر احتجاجاً پلانٹ بند کر دیا۔

پاک سوزوکی موٹر کے مطابق اربوں روپے کے ڈیمرج اور ڈی ٹنشن چارجز کی ادائیگی کے باوجود سی کے ڈی ( آٹو پارٹس ) کی بندرگاہ سے کلیئرنس نہیں کی جارہی، یہ پارٹس 45 روز سے بندرگاہ پر پڑے ہیں اس سے گاڑیوں کی پیداوار اور حکومت کو ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی بھی رکی ہوئی ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن ، پاپام اور دیگر صنعت تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹوپالیسی 2021-26 پر عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر کوئی نیا سرمایہ کار نہیں آئے گا۔ کمپنی نے کہا کہ موجودہ غیر ملکی آٹو مینوفیکچررز کے سرمایہ کار بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ متعدد آٹو پارٹس مینوفیکچررز پلانٹس میں پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔