Aaj TV - Pakistan

انٹرنیٹ کو بند کیا نہ سست، وی پی این کے استعمال سے مسئلہ ہوا، وزیر آئی ٹی
وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ قومی معیشت میں بہتری کے لیے ایس آئی ایف سی کی مقرر کردہ ترجیحات کے تناظر میں قومی ڈیجیٹلائزیشن کمیشن قائم کیا جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اس کمیشن کے سربراہ ہوں گے، وزیراعظم نے معاشی مشکلات کے باوجود آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے 60 ارب کا بجٹ مقرر کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے،  پاکستان میں اس سال سب سے زیادہ آئی ٹی کی برآمدات ہوئیں، ایس آئی ایف سی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی کی سب سے زیادہ برآمدات ہوئی ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے قومی ڈیجیٹلائزیشن کمیشن قائم کیا جارہا ہے، جس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے، وزیراعظم کی ترجیحات میں آئی ٹی کا شعبہ سرفہرست ہے۔

وزیرمملکت آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے معیشت کی بہتری کے لیے کچھ ترجیعات طے کی ہیں تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آسکے، ان ترجیعات میں آئی ٹی سرفہرست ہے، ڈیجیٹلائزیشن کمیشن کے قیام کا معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا ہے، یہ کمیشن جلد قائم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار میٹا کے اے آئی کے عالمی مقابلے میں حصہ لیا، ایک نیشنل کمیشن کا قیام عمل میں لائیں گے، ڈیجیٹلائزیشن سے اداروں میں شفافیت آئے گی، جب ہم ڈیجیٹل اکانومی کی بات آتی ہے تو اس میں ایف بی آر کی پے منٹس ہیں، ٹیکس کولیکشن ہے، اس سے عام عوام کو بھی پے منٹس کرنے میں آسانی ہوگی۔

شیزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ بجٹ میں 4 ارب روپے سے زائد بجٹ صرف بچے اور بچیوں کی آئی ٹی ٹریننگ اور ان کے روزگار کے لیے حکومت پاکستان نے رکھا ہے، 3 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹریننگ چین کی کمپنی ہواوے دے گی، گوگل، مائیکروسافٹ، میٹا سب سے بات چیت چل رہی ہے، ان کے ذریعے بچے اور بچیوں کو مختلف سرٹیفکیٹ دلوائیں گے، ان کو ہنر دیں گے اور ان کے روزگار کو محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود آئی ٹی کے لیے 60 ارب روپے کا بجٹ مقرر کیا، 10ہزار سے زائد بچوں کو کوڈنگ اسکلز دیے جائیں گے، 2 آئی ٹی پارکس، ایک اسلام آباد اور ایک کراچی میں بنانے جارہے ہیں، اسلام آباد آئی ٹی پارکس 10 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ کو نہ بند کیا نہ سلو کیا گیا بلکہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انٹرنیٹ پر دباؤ آیا، جب زیادہ لوگ لائیو انٹرنیٹ پر جاتے ہیں تو دباؤ بڑھتا ہے، حکومت کو اندازہ ہے کہ انٹرنیٹ متاثر ہونے سے عوام غصے میں ہیں، کوشش ہے کہ لوگوں کو اب مزید انٹرنیٹ مسائل کا سامنا نہ ہو۔