Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم کو دورہ کروائیں، پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر اعظم شہباز کو جے پی ایم سی کا دورہ کروائیں۔

کراچی میں جناح ہسپتال کے سائبر نائف یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو ہمارے تین ہسپتال ہیں، جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ پاکستان کے بہترین ہسپتالوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے میڈیا میں منفی خبریں چلتی ہیں اور پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بھی منفی خبریں چلتی ہیں، مگر پاکستان کی اگر کوئی اچھی خبر ہے تو وہ ہمارے تین قومی ادارے ہیں، یہ تین ہسپتال گوڈ گورننس کی مثال ہیں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی اعلیٰ مثال ہے، 2011 کے بعد صوبائی حکومت کو ان ہسپتالوں کو چلانے کی ذمہ داری ملی، ویسے ہی آپ نے سنا ہوگا سندھ حکومت کے بارے میں کہ ہم کچھ نہیں کرتے، میگا پراجیکٹس نہیں کرتے لیکن بولنے سے زیادہ ہمارا کام نظر آتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا ہسپتال کراچی میں بنایا، این آئی سی ایچ کے ذریعے ہم بچوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، صوبہ سندھ کا کاروباری طبقہ پورے ملک میں چیریٹی میں صف اول کی خدمات انجام دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر نائف مشین کے ایک ٹریٹمنٹ کے لیے 1 ہزار ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں، آج ہم نے شہر میں تیسری سائبر نائف مشین شروع کروائی ہے جس سے مفت علاج کروایا جائے گا، پوری دنیا میں ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا، اس سے کینسر کا مفت علاج کیا جائے گا۔

سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ جے پی ایم سی کا کینسر کے علاج کا ڈیپارٹمنٹ دنیا کے ٹاپ ٹین کینسر کے علاج کے ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہے، ہم اپنے ملک کے عوام کو جو معیاری علاج دلوا رہے ہیں وہ ہم آپ سب کی وجہ سے دلوا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبہ سندھ مین تب خوش ہوتے ہیں جب ہم عوام کو معیاری علاج کراسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ صرف جے پی ایم سی میں کینسر کے ڈیپارٹمنٹ میں 167 شہروں سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں اور 15 ممالک سے بھی شہری یہاں آتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعظم شہباز کو جے پی ایم سی کا دورہ کروائیں۔