Aaj TV - Pakistan

سانحہ کچہ ماچھکہ، پولیس پر حملے کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تاہم اب پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچے کے علاقے کا خطرناک ڈاکو بشیر شر کیفر کردار کو پہنچا، بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے دو قریبی ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی سمیت 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ہلاک ملزم گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس قافلے پر حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکاکہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کے لیے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جامب سندھ پنجاب کے سرحدی ضلع گھوٹکی میں بھی پنجاب پولیس پر حملے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، کچے اور پکے میں قائم پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز رحیم یار خان کے  کچے کےعلاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا، دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ قافلے میں موجود متعدد پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا۔

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،  پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کے لیے آپریشن کیا جائے گا اور  لاقانونیت کی آماجگاہوں کو مکمل طور پر نابود کیا جائے گا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔