Aaj TV - Pakistan

غیرقانونی سرگرمیوں پر پی ٹی اے نے 469 ایپلی کیشنز بلاک کردیں
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈر اداروں اور عوام کی شکایات کی بنیاد پر 469 ایپلی کیشنز (ایپس) کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بند کردیا ہے۔

جن ایپس کو بند کیا گیا ہے اُن میں 345 اینڈرائیڈز کی تھیں اور 34 ایپل کی۔ ان ایپس کو اسلام مخالف مواد کی اشاعت، مخربِ اخلاق مواد اور دھوکا دہی کے الزام کے تحت بند کیا گیا ہے۔

یہ اقدام پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے سیکشن 37 کے تحت کیا گیا ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت پی ٹی اے کسی بھی مواد کو ملک کی سلامتی، امن عامہ اور شائستگی کے خلاف محسوس کیے جانے پر بلاک کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

یہ سیکشن سائبر اسپیس میں کارروائی کی راہ ہموار کرتا ہے تاکہ دین کی عظمت کو برقرار رکھنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے میں مدد ملے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 469 ایپس کو بلاک کرنے کا اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دین کی عظمت، قومی سلامتی اور اخلاقی معیارات کے تحفظ کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔