Aaj TV - Pakistan

سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین ’بانٹنے‘ کے بیان پر خورشید شاہ کی سبکی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کرلیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیئے یا پاکستان؟

قومی اسمبلی اجلاس میں صوبوں کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر بحث ہوئی، اس موقع پر پی پی کے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ ہم نے نہیں نگراں حکومت نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے، لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے پانی کہاں سے آئے گا؟

خورشید شاہ نے استفسار کیا کہ آپ فیصلہ کرلیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیئے یا پاکستان؟

اس پر وفاقی وزیر آبی وسائل سینیٹر مصدق ملک نے جواب دیا کہ اگر زمین دینے کا فیصلہ آپ نے نہیں کیا ہے تو فیصلہ واپس لے لیں۔ آپ زمینیں دے بھی رہے ہیں، واپس بھی بھی نہیں لے رہے اور اعتراض بھی کر رہے ہیں۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے پاس فیصلہ واپس لینے کا اختیار ہے، فیصلہ کریں یہ گفتگو ہی ختم ہوجائے گی۔