Aaj TV - Pakistan

اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، ملک کی بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، ٹول پلازوں پر پاکستان تحریک انصاف کے جلوسوں کو روکا گیا، سندھ سے آنے والے قافلوں کو جگہ جگہ روکا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قابلوں کو جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، سندھ سے آنیوالے قافلوں کو ٹول پلازوں پر روکا گیا، مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، صبح سے خبر چل رہی ہے جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہوا، کیا بارودی مواد پی ٹی آئی والے لے کر آئے؟

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک ہی مطالبہ ہے ہمارا مینڈیٹ واپس کرو، یہ 8 فروری کو شکست کھائے ہوئے ہیں، ان کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا، ان کے ذہنوں میں وحشت پیدا ہوچکی ہے، یہ ہماری کامیابی کی نوید ہے، ہم ڈرامے نہیں کر رہے، جمہوری طریقے سے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، جمہوری اختلافات نفرت میں تبدیل آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ہوئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپنے چند دنوں کے اقتدار کیلئے قوم کی بنیادوں کو مت ہلاؤ، یہ عمارت گر گئی تو تم بھی نیچے آ جاؤ گے، آپ کا لیڈر تو لندن بھاگ جائے گا لیکن تمہارے کارکن ہمارے ساتھ ہی لپیٹ میں آئیں گے، 8 فروری کے نتائج کو چیف الیکشن کمشنر نے تبدیل کیا، ہمارا مطالبہ ہے چیف الیکشن کمشنر کا احتساب کیا جائے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان کو غیر پارلیمانی اور آئین کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، ہم چیف جسٹس کی توسیع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اگر توسیع ایک گھنٹے کیلئے بھی کی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، تم سے سپریم کورٹ کنٹرول نہیں ہوگی وہ آزاد ادارہ ہے، آئین اور جمہوریت کو بدنام نہ کریں۔