Aaj TV - Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹس اور خصوصی ٹریننگ دینے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹس اور خصوصی ٹریننگ دینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے عید میلاد النبیﷺ پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم دیا اور پولیس افسران کو علمائے کرام کے پاس جاکر ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔

دوران اجلاس صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران مریم نواز نے پولیس اہلکاروں کو اے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں فوری طور پر دینے کا حکم بھی دیا جبکہ اجلاس میں پولیس کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

مریم نواز نے سرحدی پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ کرانے، بارڈر سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کا حکم دیا اور بارڈر ملٹری پولیس کی تشکیل نو اور جدید ٹریننگ کی بھی ہدایت کی۔

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

اجلاس کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے مہم مزید تیز کرنے کا حکم بھی دیا، آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، عوام کے تحفظ کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کیا جائے گا، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس جرم سرزد ہونے کا انتظار کیے بغیر پیشگی ایکشن کی اہلیت پیدا کرے، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ آوروں کو اس قدر سخت جواب دیا جائے کہ وہ دوبارہ حملے کی جرأت نہ کریں، پولیس چیک پوسٹوں کے درمیان پولیس پٹرولنگ کا انتظام کیا جائے۔