Aaj TV - Pakistan

عمران خان نے آئینی ترامیم پر فضل الرحمان کے کردار پر شک کا اظہار کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے آئینی ترامیم پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے کردار پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی حمایت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کا کیا کردار ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا، آئینی ترمیم تین امپائرز کو توسیع دینے کے لیے ہورہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو نو مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردار کیسے دیکھتے ہیں؟ جس عمران خان نے چہرے پر ایک خاص تاثر دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کے کردار ادا کرنے پر کچھ کہہ نہیں سکتا۔

صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کررہا ہے، تھوڑا واضح کردیں؟ اس پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام فورسز کو اکھٹا ہونا ہوگا، اگر مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  آئینی ترمیم اس لئے ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے 4 امپائرز کو ساتھ ملاکر کھیلا اور پھر بھی ہار گئے، آئینی ترمیم 3 امپائروں کو توسیع دینے کے لیے کرنی پڑرہی ہے، ان امپائرز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر شامل ہیں اور توسیع اس لیے دی جارہی ہے تاکہ فراڈ الیکشن کو تحفظ دے سکیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ عدالتی آئینی ترمیم والا معاملہ تو اب ریورس ہوگیا؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نمبرز پورے کررہی ہے ان کو ترمیم لانی ہی لانی ہے، جمہوریت کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا، مولانا اگر جمہوریت کے لیے ساتھ کھڑا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہیں ڈر لگا ہوا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ راستے سے ہٹ گیا تو 9 مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی، 9 مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی، آئین کے خلاف الیکشن کو تاخیر کا شکار کیا گیا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 140 کیس 9 مئی سے پہلے ہو چکے تھے، مجھ پر 2 قاتلانہ حملے بھی ہو چکے تھے پارٹی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لیے 9 مئی کیا گیا، قاضی فائز عیسیٰ ایک سال سے نومئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہا، انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آیا تو نو مئی کی تحقیقات کرائے گا، نو مئی جس نے کروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کرلیں مگر مجھے گرفتار کرکے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا جس کے بعد ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کردی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فوٹیج بھی چوری ہوگئی، نئے چیف جسٹس کے سامنے جب نو مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت سامنے آجائے گی۔