Aaj TV - Pakistan

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فُل بنچ تشکیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور جلسہ رکوانے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ روکنے سے متعلق تمام درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ یہ معاملہ ایک بار ہی سیٹل ہونا چاہیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس فاروق حیدر کو ہی فل بنچ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جبکہ جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی فل بنچ کا حصہ ہوں گے۔

تین رکنی فل بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

قبال ازیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فائلز 10 منٹ میں چیف جسٹس کے پاس بھجوائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اس کی آئینی تشریح ہونا ضروری ہے، یہ معاملہ ایک بار ہی سیٹل ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی نے 21 ستمبر کے جلسے کیلئے اجازت مانگ لی

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے درخواست مرزا واحد رفیق نے دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی، پی ٹی آئی اتھارٹیز کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چاہ رہی ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ جلسہ میں عدلیہ مخالف تقاریر کرسکتی ہے۔

انہوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ یہ عدالت، عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے، عدالت بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے، جلسے کی اجازت نہ ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔

انہوں موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کا 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ، 27 رکنی کمیٹی کا اعلان

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 21 ستمبر کو جلسہ کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے پی ٹی آئی نے 21ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے لیکن حکومت نے بھی جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔