Aaj TV - Pakistan

جے یوآئی سے مشاورت کامیاب نہیں ہوتی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئینی ترامیم کے معاملے پر کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کامیاب نہیں ہوتی تو بھی نمبرز پورے کرنے کےی کوشش کریں گے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، آئینی ترامیم پر سب کا اتفاق رائے چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان سے ان کی پارٹی کے تین نسلوں سے تعلقات ہیں، آئین کی حفاظت اور جمہوری نظام میں پیپلز پارٹی کا اتنا ہی کردار ہے جتنا جے یو آئی کا ہے۔

بلاول نے آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے حالیہ مشاورت کے بارے میں بتایا کہ اتفاق رائے بنانے کے لیے دوسروں کے مؤقف کو سننا چاہیے، سربراہ جے یو آئی سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، تمام صدور اور وزرائے اعظم کی تقریریں نکال کر دکھیں سب نے عدالتی اصلاحات کی بات کی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہتے، آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، آئینی عدالت کا تو کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں رکھے۔