Aaj TV - Pakistan

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ ہلاک بیٹا زخمی، زمین پر گری رقم لوگوں نے لوٹ لی
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان چلی گئی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی  ہو گیا۔ جبکہ بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔

افسوس ناک واقعہ بلال چورنگی کے قریب  پیش آیا، آج نیوز کو موصول ہونے والی  سی سی ٹی وی  فوٹیج کے مطابق  مقتول عبدالمالک کو اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی سے آتے دیکھا جاسکتا ہے، مقتول بینک سے دس لاکھ کیش رقم نکال کر لارہا تھا کہ   عقب سے دو موٹرسائیکلوں پر تین ملزمان پہنچے ملزمان نے اسلحہ نکالا اور لوٹ مار کی کوشش کی۔

مقتول نے  ملزمان کو دیکھتے ہی رقم کا بیگ ہوا میں دور پھینکا جس پر  ڈاکووں نے عبدالمالک کو گولیاں ماری،  ایک ڈاکو نے بیگ اٹھایا تو اس میں سے آدھی رقم زمین پر گری، رقم زمین پر گری اور ہوا سے اڑنے لگی تو لوگ جمع ہوگئے۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، عوام نے ڈاکو مار دیا

شہری رقم لوٹنے لگے کہ گاڑی سے مقتول کا بیٹا نکلا،  مقتول کے بیٹے  نے موٹرسائیکل سوار ڈاکو پر گولیاں چلائی،  ڈاکو کو گولیاں لگی تو وہ زمین پر گرگیا جس کے بعد  موٹرسائیکل سوار ڈاکو بھاگے تو مقتول کا بیٹا پیچھے بھاگا،  ملزمان نے اسے بھی گولیاں ماری جس سے وہ زمین پر گرگیا۔

جب تک پولیس پہنچی ہجوم تین لاکھ ستر ہزار روپے لوٹ چکا تھا۔پولیس نے زخمی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا، اور باقی کی رقم سمیٹ کر محفوظ کرلی۔

جاں بحق عبدالمالک تولیہ فیکٹری کا مالک تھا جسے ملازمین کو رقم ادا کرنی تھی۔ پولیس کے مطابق چوکیدار نے ملزمان کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کرنے کے بجائے فیکٹری کا دروازہ بند کردیا۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار  کیا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق  ملزم امتیاز احمد اس سے قبل بھی ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات درج ہیں۔