Aaj TV - Pakistan

علی امین گنڈا پور کا انقلاب لانے کا اعلان، گولی کے جواب میں 10گولیاں چلانے کی دھمکی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اب انقلاب کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ ہمارے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی اور حل نہیں، اب کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، کس کی کتنی لکھی ہے فیصلہ اس نے کرنا ہے۔

رات گئے جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں پوری قوم، پی ڈی ایم کی جماعتوں، فارم 47 کی حکومت اور پاکستان کے تمام اداروں سے مخاطب ہوں، ملک میں ایسا وقت آ چکا ہے کہ ہماری عزتوں کو پامال کیا گیا، چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا، ہم نے ظرف دکھاتے ہوئے اس قوم، اس ملک اور پاکستان کے لیے اُف تک نہیں کیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہم پر شیلنگ کی گئی اور گولیاں برسائی گئیں، پنجاب پولیس کے اہلکار پھنس گئے تھے لیکن ہم نے انہیں چھوڑ دیا تھا، اب وہ وقت آ چکا ہے کہ یہ ہم پر گولیاں برسا رہے ہیں، ہمارے 2 کارکنان کو گولیاں ماری گئیں، تیسرے کارکن کو گولی لگی، اس کا پتہ نہیں چل رہا کہ کہاں ہے؟ براہ راست آنسو گیس کے شیل مار کر 50 سے زائد کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود شروع ہوتے ہی ہر 3 کلومیٹر کے بعد ہم پر شیل برسائے گئے، گولیاں برساتے رہے، گرنینڈ پھینکتے رہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ پاکستان ہمارا ہے، یہ پنجاب بھی ہمارا ہے، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان بھی ہمارا ہے، میں پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ اپنی آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور پنڈی ڈویژن کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

راولپنڈی احتجاج میں 100 سے زائد گرفتاریاں، علی امین گنڈاپور راولپنڈی سے 50 کلومیٹر دور سے واپس، ’احتجاج ریکارڈ کرا دیا‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی پولیس والے ظلم کرنے کے باوجود ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے انہیں ریسکیو کیا کیونکہ ہمیں ان کے بچوں اور خاندان والوں کا خیال تھا، (ہاتھ کی انگلی دکھاتے ہوئے) اوہ پنجاب پولیس کے نوجوانوں تم اگر اپنے باپ کی اولاد ہو تو بتانا کہ تم پھنس گئے تھے اور ہم نے تمہیں چھوڑ دیا، اس ظلم کے باوجود جو تم کرتے رہے۔

علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ یہ بھی سن لو کہ اگر کوئی گولی برسائے گا تو اس پر بھی گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے تو ہم 10 چلائیں گے۔ تم ایک آنسو گیس ماروں گے تو ہم 10 ماریں گے، تم ایک لاٹھی مارو گے تو ہم 10 ماریں گے۔

وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں سن لو، تمام قبائل کے لوگ ہماری پارٹی میں ہیں، تمام قبائل میں جرگے کرو اور یہ فیصلہ کرو کہ اگر آج کوئی اور نشانے پر ہے تو کل تم بھی ہو سکتے ہو، سب اکٹھے ہو کر متحد ہو جاؤ، آئندہ جب ہم جائیں گے تو اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں مارے گا تو وہ مرنے کے لیے تیار رہے۔

گنڈا پور ’بھرپور تیاری‘ کے ساتھ راولپنڈی کیلئے روانہ، ریسکیو کی 25 گاڑیاں صوابی آمد

عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائیگا، بیرسٹر سیف

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

انہوں نے انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے بغیر ہمارے پاس کوئی حل نہیں، یہ دھمکی نہیں بلکہ اصلاح کی آخری وارننگ ہے، میں اعلان کر رہا ہوں کہ پاکستان کے ادارے اگر اپنی قوم کی آواز نہیں سن سکتے، ان کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہو جائیں، تمام اداروں کو پیغام ہے کہ عوام کو فیصلے عوام میں کرنے دیں، سیاسی فیصلے سیاسی بندوں کو کرنے دیں، بیچ میں نہ آئیں اور دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔