Aaj TV - Pakistan

خیبرپختونخوا حکومت ایک نعرے ’کرپشن کرپشن‘ پر چل رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بدامنی کا شکار ہوچکا ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ قائم نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوبے سے کوئی لینا دینا نہیں یہ ناچ گانے میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوا کی حکومت ایک نعرے ’کرپشن کرپشن‘ پر چل رہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملتان میرا دوسر گھر ہے، ملتان کے عوام  نے آمریت کا مقابلہ کیا، خوشی ہوئی ملتان کےعوام نے پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا کی، اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے رہتے ہیں، ڈی آئی خان میں پیپلزپارٹی اکثریتی جماعت ہے، پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلتی تھی، پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت میں بدامنی بڑھ رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں، ہماری حکومت نے 2013 میں پر امن پختونخوا دیا تھا، پیپلزپارٹی نے 2008 سے 2013 تک بہترین حکومت کی۔

آج جو لوگ سڑکوں پر ہیں انہیں ہم نے پُرامن پاکستان دیا تھا، کے پی حکومت کو 600 ارب سیکیورٹی کے لیے ملے لیکن پولیس کے پاس وسائل نہیں، کے پی حکومت ایک نعرے پر چل رہی ہے وہ کرپشن کرپشن کرپشن ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن سامنے آئی۔

اس وقت خیبر پختونخوا بد امنی کی نذر ہوچکا ہے، صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سفارتکاروں کی سیکیورٹی نہیں تھی، ملک میں امن کے لیے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں، کے پی میں امن کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام وزیر، مشیر اور ترجمان میرے خلاف بول لیں کیونکہ انہوں نے نوکری پکی کرنی ہے، اگر میرا بھائی خلاف بولے گا تو اس کا تو جواب دوں گا، میں نے صوبے کے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو خط لکھا ہے، ناچاہتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھی خط لکھا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خط میں لکھا ہے کہ صوبے کا ایک مقدمہ بنائیں اور مرکز کے سامنے پیش کریں، ہم وہ مقدمہ گالم گلوچ کے ساتھ نہیں، دلیل اور دلائل کے ساتھ پیش کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ، وزیراعظم سے بھی صوبے کے امن پر تفصیل سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، بلاول بھٹو نے جنرل الیکشن میں جو مہم چلائی شاید ہی وہ کسی نے چلائی ہو۔

آئینی عدالتوں کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جگہ جگہ جا رہے ہیں، وسیب کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔