Aaj TV - Pakistan

لاہور: نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کے والد اورچچا کا بیان سامنے آگیا
لاہور کے گلبرگ میں واقع نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کے والد اور چچا کا بیان سامنے آگیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کی ویڈیو پیغام موجود ہے جس میں وہ بچی کے والد اور چچا کے ساتھ موجود ہیں۔

اس حوالے سے لڑکی کے والد نے کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہماری بیٹی گھر میں پھسل گئی جس سے اسکی کمر پر چوٹ آئی جس وجہ سے بیٹی آئی سی یو میں گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹس مہیا کر دی ہیں، بیٹی کے حوالے سے احتجاج کی ویڈیو دیکھ کر انتہائی تعجب ہوا، جن کی بیٹیاں ہیں وہ اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر اے ایس پی ڈیفنس شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کسی قسم کی غلط خبر پر کسی کے گھر والوں کو ذہنی اذیت میں نہ ڈالیں۔ اگر ایسا سانحہ کسی بیٹی بہن کیساتھ ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی۔

لاہور میں طالبہ سے زیادتی کا معاملہ، پنجاب کالج اوکاڑہ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہرے

شہربانو نقوی نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے لئے مصدقہ خبر ہونا ضروری ہے۔ غلط خبروں پر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہیں کی جا سکتی۔ کسی بھی ایسے واقعہ کی صورت میں پولیس خود اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرے گی مگر اس کے لئے ٹھوس شواہد اور مدعی کا موجود ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف ہونے والے جرائم کو بہت سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔ لاہور میں سوشل میڈیا پر ایک نجی تعلیمی ادارے کے حوالے سے غیر مصدقہ واقعہ کو بنیاد بنا کر افواہوں کے ذریعے شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔