Aaj TV - Pakistan

اسلام آباد پولیس کا سردار اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز فلیٹ پر چھاپہ
اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز میں موجود فلیٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ بی این پی کے قائم مقام صدر ساجد ترین لاجز میں موجود تھے۔

اختر مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد سے ان کی پارٹی کے سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ میری پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجو اسلام آباد میں ڈائیلاسز کرانے گئے تھے جہاں سے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا گیا۔

اختر مینگل نے لکھا کہ اس کے علاوہ میری پارٹی کی سینیٹر نسیمہ احسان اپنے اپارٹمنٹ تک محدود ہیں، اور ان کے بیٹے کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے۔

بی این پی سربراہ نے لکھا کہ اسلام آباد میں میرے اپارٹمنٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا، ’کیا جمہوریت ایسی ہوتی ہے‘۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکانے کی کوشش ہے،
ڈیڑھ سال میں میرے گھر پر یہ 19واں چھاپہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی طلب کرلیےگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ ان کے ارکان پارلیمنٹ کو ووٹ دینے کی صورت میں بھاری آفرز کی جارہی ہیں، لیکن ہر صورت آئینی ترمیم کا راستہ روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترمیم اور عمران خان کے خلاف روا رکھے جانے والے سلوک کے خلاف 18 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کردیا ہے۔