Aaj TV - Sports

دوسرا ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ
ملتان: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ، قومی ٹیم کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں۔

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

دن کے آغاز میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر آؤٹ کر کے اننگز میں اپنا پانچواں شکار بنایا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز اسکور کیے۔

جیمی اسمتھ 21 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کی سنچری کی بدولت 366 رنز اسکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور 9 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی 11 رن کے مہمان ثابت ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ثاقب بشیر نے آؤٹ کیا۔

صائم ایوب آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری اسکورر کامران غلام 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی 23 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر199 رنز بنالیے ہیں۔

خیال رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ کو 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔