Aaj TV - Sports

آئی سی سی چیئرمین کی مدت میں اضافہ، کرکٹ کونسل نے سفارش کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے اعلیٰ رہنماؤں کے لیے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی کے چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹر نے دو سال کی مدت ملازمت کی تھی اور وہ مسلسل تین سالہ مدت تک دوبارہ منتخب ہو سکتے تھے، جس کے مطابق وہ اس عہدے پر 6 سال تک رہ سکتے تھے۔ دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ بورڈ میٹنگ کے دوران چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹر کی مدت کو 3 سال کے 2 دورانیوں میں تبدیل کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تجویز کو اب منظوری کیلئے ممبران کے سامنے پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد جے شاہ یکم دسمبر سے 3 سال کے لیے پہلی ٹرم کی شروعات کریں گے، بعد ازاں وہ بی سی سی آئی سیکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

آئی سی سی نے ڈاکٹر راجر ہاکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر جان میک لین کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او سکاٹ ویننک کو فل ممبر جبکہ نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو ایسوسی ایٹ ممبر کے نمائندے کے طور پر نامزد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اہم فیصلہ خواتین کے ایسوسی ایٹ ممبر ٹی20 مقابلوں کی منظوری تھا، اس کا مقصد ٹیموں کے درمیان مقابلوں کو بڑھانا ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے مطابق اس حکمت عملی میں 2025 سے 2028 تک 2 سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کا قیام شامل ہے جو 2030 میں 16 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 24 ٹیموں کو بہتر کرکٹ فراہم کی جائے گی۔

دوران اجلاس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کی کرکٹ کے لیے کئی اہم اپ ڈیٹس کا اعلان کیا۔ 2025-2029 کے لیے انتہائی متوقع خواتین کا فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) آنے والے دنوں میں جاری کیا جائے گا، جس میں بین الاقوامی میچوں کے شیڈول کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں، آئی سی سی نے خواتین ٹیم کی رینکنگ کے لیے سالانہ اپ ڈیٹ یکم اکتوبر سے یکم مئی تک ہر سال تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

درجہ بندی کے سلسلے میں ٹیموں کو اب کم از کم 8 میچز کھیلنا ہوں گے،یہ فیصلہ خواتین کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں اضافے کی وجہ سے کیا گیا، آئی سی سی نے2025-29 دورانیے کیلئے ایسوسی ایٹ ممبر خواتین کی 5 ٹیموں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دینے کے لیے راستہ دینے کی بھی تصدیق کردی۔

اس میں زیادہ سے زیادہ 2 ایسوسی ایٹ ٹیمیں شامل ہوں گی جو 2025 کی آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کوالیفائی کریں گی۔