Aaj TV - Pakistan - Education

اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے
محکمہ تعلیم پنجاب نے محکمہ ماحولیات کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 150 ہونے کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں 28 اکتوبرسے 31 جنوری تک اسکول صبح 8:45 سے پہلے شروع نہ کیے جائیں۔ اسمبلی کلاس رومز میں کروائی جائے اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کی جائیں۔

جس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے کھلنے کا وقت صبح 8:45 سے پہلے نہیں ہوگا، اسکولوں میں اوقات کار کی تبدیلی 28 اکتوبر سے 31 جنوری تک رہے گی۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے کہا ہے کہ عوام اسموگ سے بچنے کے لیے لازمی طور پر ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

31 جنوری 2025 تک کے لیے لاہور میں ہر قسم کی آتشبازی پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات شہریوں کو اسموگ کےمنفی اثرات سے بچانے کیلئے ہیں۔