Aaj TV - Pakistan

بی این پی قیادت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج، مرکزی رہنما گرفتار
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنما اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا گیا۔

جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی عائد کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہوکر سیکیورٹی اسٹاف کو دھکے دیے، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا تھا۔

اخترمینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ میرا اپنی پارٹی کے مغوی ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا، میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔

بی این پی کے قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں اور انہوں نے پارٹی کی ہدایات کے برخلاف آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس پر  سردار اخترمینگل نے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم دیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد جمعرات کو بی این پی کے مرکزی رہنماء اختر حسین لانگو کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اختر حسین لانگو کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔