Aaj TV - Pakistan

قیدی وینز پر حملہ: پی ٹی آئی ایم پی اے کے بیٹے سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار کے کارکنان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت قیدی وینز پر حملہ کر کے ملزمان کو فرار کروانے کی ناکام کوشش کی، حملہ کرنے والوں میں ملوث پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے بیٹے سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی گاڑیوں پر حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کچھ دیر قبل ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وینوں پر حملہ کیا گیا، حملہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، گرفتار ملزموں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام کی گئی مگر پولیس نے بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور 18 ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار کے کارکنان نے یہ حملہ اُس وقت کیا جب ملزمان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا، پولیس وینز پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے، حملہ کرنے والے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے ایم پی اے لیاقت کے صاحبزادے سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے دو گاڑیاں اور دو پستول قبضے میں لے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انتشار کی ایک تاریخ رہی ہے، 9 مئی کو فوج پر حملہ اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، پی ٹی وی پر انہوں نے حملہ کیا، پارلیمنٹ پر دھاوا بولا اور قبریں بھی کھودی ہیں۔

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد فرار، دوبارہ گرفتار

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قیدی وین میں 82 ملزمان سوار تھے سنگجانی کے مقام پر جیسے ہی گاڑیوں کی رفتار آہستہ ہوئی تو جرائم پیشہ افراد اور گینگ کی صورت میں حملہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کے حملے سے متعلق ردعمل کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ انہیں سنگین جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، فلمی انداز سے سب کچھ بیان کر کے مکر اور فریب کرنے والوں نے جھوٹ بولا۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 18 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جارہا ہے اور باقی گاڑیوں و ملزمان کا تعاقب بھی کیا جارہا ہے جبکہ باقی افراد کی شناخت بھی ہوچکی ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو مثال بنائیں گے تاکہ دوبارہ کسی کی ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ حملہ کرنے والوں کی تعداد 25 سے 30 تھی، شواہد کی بنیاد پر سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے، 15افراد کوپولیس تلاش کررہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹول پلازے کی ساری سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، پی ٹی آئی کے ترجمان کو اتنا بڑا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیئے،  جھوٹ، مکر اور فریب کے علاوہ ان کا دوسرا کوئی کام نہیں ہے، جرائم پیشہ افراد اور گینگ کی طرح قیدیوں کی وین پر حملہ کر کے ملزمان کو فرار کروایا گیا۔

قیدیوں کی وین پر حملہ: ترنول کے ایس ایچ او نے اپنے ہاتھ سے وین کے شیشے توڑے، گنڈا پور کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت اگر 9 مئی کے ملزمان کو سزا دیتی تو ایسے حملے کرنے کی جرات نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو لانے والی 3 گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی چوک احتجاج میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے تاہم بعدازاں پولیس نے تمام قیدیوں کو گرفتار کرلیا۔

حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 4 حملہ آوروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔