Aaj TV - Life & Style

سشانت سنگھ خود کشی کیس، عدالت نے ریا چکروورتی کو بڑا ریلیف دے دیا
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکرو ورتی کو بھارتی عدالت نے ایک بڑا ریلیف دے دیا۔

سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ کیس میں سی بی آئی نے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایک سرکلر جاری کیا تھا جس کے باعث ان پر بیرون ملک سفر کرنے کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
تاہم اب بھارت کی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے اس لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں میں اکڑ نظر آتی ہے اور بھارتی اداکار بہت ملنسارہیں، فیصل قریشی

رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، بیورو آف امیگریشن اور مہاراشٹرحکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو خارج کردیا، جس میں ریا چکرورتی، بھائی، والد اور دیگر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی اس وقت تعلقات میں تھے جب سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی تھی۔ جس کے بعد سشانت کے والد نے ریا چکروتی پرخودکشی کے لیے اکسانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی۔