Aaj TV - Sports

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی رپورٹ مطابق پرتھ میں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے میچ کی تیاری کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ ارکان سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ، ٹی 20 اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جسے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ ہوبارٹ میں آخری میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرلے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ، باقی کب جائیں گے

چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے اس گروپ نے ٹی20 کرکٹ میں آسٹریلیا کی پہلے بھی نمائندگی کی ہے لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس سیریز کے دوران اپنے تجربے میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیویئر، سپینسر اور ناتھن کا قومی ٹیم میں واپس آنا حوصلہ افزا ہے اور یہ ان کے لیے ایک اور موقع ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، جیسا کہ وہ ماضی میں کر چکے ہیں۔

آسٹریلوی ٹی 20 اسکواڈ

آسٹریلوی ٹی 20 اسکواڈ میں شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس ، جیک فریزر میک گرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلیس، سپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ون انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ

آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میکگورک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں 4 سے 10 نومبر تک پاکستان 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی اور 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔

دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔