Aaj TV - Pakistan

بشریٰ کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر آنا خان کی مرضی سے معافی تلافی کی علامت ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر نمودار ہونا، یہ دونوں عوامل نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتے ہیں اور یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ ’‏بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، اسی طرح گنڈاپور کی چالیں ہیں کہ پہلے بھڑکیاں مارنا، دھمکیاں دینا پھر جلسے جلوسوں سے غائب ہونا پھر نمودار ہونا، آنیاں جانیاں‘۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ 14 روز کیلئے بڑا ریلیف مل گیا

انہوں نے لکھا کہ ’اب پنجاب کو خیرباد کہہ کے بیگم صاحبہ کا پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں اور یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا یہ سب مل کر اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنارہے ہیں‘۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی اپنے شبہات کا اظہار کردیا ہے۔

صحافی نے فیصل کریم کنڈی سے سوال کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ تھی؟

جس پر گورنر کے پی نے کہا کہ رہائی میں علی امین گنڈاپور کا ہاتھ ہوسکتا ہے، بشریٰ بی بی تقریباً نو ماہ تک جیل میں قید رہیں، انہیں عدالت سے رہائی ملی، ڈیل ہوئی یا نہیں، سب ہی یہ بات جاننے کے خواہش مند ہیں۔