Aaj TV - Business & Economy

ملک بھر میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی
وزارت خزانہ کی جانب سے  ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔  وزارت خزانہ نے پاکستانی معیشت کے زیادہ تر اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہے، رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت نے پہلی سہہ ماہی میں مستحکم بحالی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ستمبر میں مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد پر آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے 1.03 ارب ڈالر کی قسط ملنے سے معیشت کو تقویت ملی ہے، ایس سی او کانفرنس سے کاروبار اور مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ مہینوں میں معیشت پائیدار بحالی کے سفر پر گامزن رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 38.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حجم 8.78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، پاکستانی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حجم 7.49 ارب ڈالر رہا، مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاری میں 70.4 فیصد اضافہ ہوا اور 90 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافے سے 77 کروڑ ڈالر رہی،  اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7.61 ارب سے بڑھ کر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، اسٹاک مارکیٹ میں 78.4 فیصد تیزی آئی اور 90 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگئی۔

ایک سال میں ڈالر ریٹ 280.29 سے کم ہو کر 277.62 روپے پر آگیا، جولائی تا ستمبر ٹیکس ریونیو میں 25.5 فیصد اضافہ ہوا اور 2563 ارب روپے جمع ہوئے، نان ٹیکس ریونیو 20.8 فیصد اضافے سے 341 ارب روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی دو ماہ میں مالی خسارہ 4.3 فیصد بڑھا اور حجم 841 ارب روپے سے زیادہ رہا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92 فیصد کمی ہوئی اور خزسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر آگیا۔