Aaj TV - Pakistan

خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا ایںڈ ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے گزشتہ روز ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دی تھی۔

اس تناظر میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا ایںڈ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، اب ہم اپنا حق لینے کے لیے احتجاج کی فائنل کال دیں گے، پشاور میں 8 نومبر کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے، اب 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ اب ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، کیونکہ پُرامن رہ کر بہت ماریں کھالی ہیں۔ جعلی کیسز میں گرفتاریاں قابل برداشت نہیں، عمران خان پر کوئی کیس نہیں مگر اس کے باوجود جیل میں ہیں، اب ہم نکلیں گے اور اپنے حقوق واپس لے کر آئیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ یہ پیغام فیصلہ سازوں سمیت سب کے لیے ہے، 9 نومبر کو صوابی کے جلسے میں احتجاج کی فائنل کال دی جائے گی، اب جب ہم نکلیں گے تو گھر پر بتا کر آؤں گا کہ میں واپس نہ آیا تو جنازہ پڑھ لینا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم نے ایک حکمت عملی بنائی ہے جس پر عمل کرنا ہے، کیونکہ اس حکومت سے جان چھڑانی ہے، جب تک آئین توڑنے والے کو سزا نہیں ملے گی آئین کو توڑا جاتا رہے گا۔ 17 حملے تو ہماری تاریخ میں ہیں، ابھی تو صرف ایک 2 کیے ہیں، صوبے کی مشینری لانا میرا حق ہے، اب بھی لے کر آؤں گا۔