Aaj TV - World

امریکی صدارتی الیکشن: پاکستانی نژاد امیدواروں کے ساتھ فلسطین حامی عرب نژاد بھی کامیاب
امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل پورا ہوگیا اور امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کملاہیرس کے مقابلے میں کامیاب بھی قرار دے دیا۔ امریکی انتخابات میں بہت سے پاکستانی نژاد امیدوار بھی تھے جن میں کچھ ہارے اور کچھ جیت گئے۔

پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی نے دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی۔

دوسری جانب، ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے: ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لانی نے اپنی سیٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح بھی الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ان کے مقابلے میں ریاست مشی گن کے ہاؤس ڈسٹرکٹ 57 کی نشست پر ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے، جبکہ پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی صدارتی الیکشن، زیادہ تر ریاستوں میں ووٹنگ ختم، ٹرمپ سولہ ریاستوں میں کامیاب قرار

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے  مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔ الہان عمر منی بھی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سےکامیاب ہوئیں۔

امریکی سینیٹ الیکشن کے نتائج، ری یپبلکن دوڑ میں آگے

امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے مینیسوٹا سے اپنے حریف اسرائیل کی حامی ریپبلکن امیدوار کو باآسانی شکست دے دی۔ الہان عمر نے چوتھی بار رکن کانگریس بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ الہان عمر فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی شخصیت ہیں۔