Aaj TV - Pakistan

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد اور دفاعی عہدیداروں سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں سعودی نے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کا شاہی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں معززین نے علاقائی امن، دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر جامع بات چیت کی۔

آرمی چیف نے پاکستان کے لیے ان کی مستقل حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف نے سعودی مملکت کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں معززین نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید بن رقیب الرویلی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوانی سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔