Aaj TV - Life & Style - Celebrity

سلمان خان کولارنس بشنوئی گینگ کی ایک بار پھر دھمکی
بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بدنام زمانہ گینگسٹر کے ساتھ جوڑنے والے گانے پر ایک بار پھر دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی جمعرات کو ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو بھیجی گئی تھی۔

دھمکی ایک گانے کے حوالے سے دی گئی تھی جو مبینہ طور پر سلمان خان اور لارنس بشنوئی دونوں کو جوڑتا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ نغمہ نگار کو ایک ماہ کے اندر سخت انتقام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی دھمکی، چھتیس گڑھ سے کال

رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز اس نئے پیغام میں اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا اور  ایک نغمہ نگار   کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، جس نے لارنس بشنوئی کے متعلق گانا لکھا ہے۔

پیغام میں سلمان خان کو براہ راست چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر سلمان خان میں ہمت ہے تووہ اس سونگ رائٹر کو بچالے۔

اس واقعے سے لارنس بشنوئی اور ان کے ساتھیوں کو دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جنہوں نے اس سے قبل 1998 سے کالے ہرن کے شکار کے معاملے سے جڑے معاملات پر بالی ووڈ اداکار کو نشانہ بنایا تھا۔

وریں اثنا ممبئی پولیس اداکار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی اور 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کے ایک اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ باندرہ پولیس کو کی گئی کال کا پتہ رائے پور کے وکیل فیضان خان کے پاس رجسٹرڈ ایک فون سے لگایا گیا، جس نے کہا کہ اس کا فون 2 نومبر کو چوری ہوا تھا اور اسے کسی سازش کا شبہ ہے۔