Aaj TV - Pakistan

عازمین حج کیلئے خوشخبری، رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
وزارت مذہبی امور کی جانب سے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔

سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب سے حج پالیسی کا آئندہ ہفتے با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی حج پالیسی منظور، سرکاری حج کتنے میں ہوگا؟

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا، آغاز میں حج ایپلیکیشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

پھر حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4  لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ مجموعی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔