Aaj TV - Sports

افغانستان کے اہم کھلاڑی کا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان
افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور سابق کپتان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے بتایا کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے اور اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو کے مطابق کئی ماہ قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بتایا تھا جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد نبی نے 2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا، 39 سالہ کرکٹر نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔