Aaj TV - Pakistan

گلگت سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا برد، 18 افراد جاں بحق
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، اور ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتائی گئی ہے۔ جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کے باعث قریب ترین اسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول اسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔

ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔